شاعری







مرحوم الحاج ڈاکٹر صابر مرزاؔ (ایک جدید شاعر،ادیب ،اسکالر،ایک مخلص انسان)




غلام حُسین ارمانؔ ۔سابقہ ممبر اسمبلی۔ایم ایل سی کشتواڑ
پیدایش:۔سال 1936 ؁ء......وفات:۔11؍اکتوبرسال2010 ؁ء بروز پیر صبح ۹ بجے تعلیم 

دسویں جماعت پاس ۔بچپن سے علم و ادب شاعری اور سیاست سے شگف رہا۔اُس دؤر کے
بڑے بڑے مُشاعروں اور ادبی محفلوں میں حصّہ لیتے رہے۔مابعد شاعری ترک کردی اور سیاست کے میدان میں آگئے۔سال1955 ؁ء نیشنل کانفرنس میں داخل ہوئے۔مابعد وزیر اعلیٰ
جموں و کشمیر غلام محمد صادق کے دور میں انڈین نیشنل کانگرس میں شمولیت اختیار کی۔(اِس دوران 
جنتا پارٹی کی ٹکٹ پرالیکشن لڑا۔مگر کامیاب نہ ہوئے)مابعد آخری دم تک کانگرس پارٹی میں ہی رہے۔سال1983 ؁ء میں وہ کانگرس کی ٹکٹ پر ممبر اسمبلی منتخب ہوئے۔سال 1990 ؁ء میں ایم ایل سی منتخب ہوئے۔اُنہیں اپنے دور میں best legilatureکے اعزاز سے نوازا گیا۔ارمان ؔ صاحب انجمنِ اسلامیہ کے ممبر ر ہے۔سال 1974 ؁ء میں ڈگری کالج کی مانگ کو لے کر اجی ٹیشن شروع کی ، توعوام کشتواڑ کے دِلوں کی دھڑکن بن گئے ۔اِور اس مہم کے آخری دم تک روحِ روا ں رہے۔1980 ؁ء میں کشتواڑ فرنٹ کے صدر منتخب ہوے۔ کشتواڑ کو ضلع کا درجہ دینے کے لئے انتھک جد و جہد کی۔ اِس دوران قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں۔مرحوم کو جموں وکشمیر کی سرکردہ شخصیات میں شمار کیا جاتا تھا ۔وہ نہایت بلند اِخلاق روشن ضمیر اعلیٰ پائیہ کے مقرر ۔بے داغ سیاست داں ۔محبِ وطن ۔ہندو مسلم اِتحاد کا اَمین ۔مذہب کاگہرا مطالع رکھنے کے ساتھ ساتھ با عمل اِنسان بھی تھا ۔غریب پرور۔اِنسانیت دوست ۔ایک مکمل اِنسان ۔اَپنی عمر کے 75سال اِنسانیت کی خدمت کر کے ملکِ عدم کوچ کر گئے۔ اَللہ اُنھیں کروٹ کروٹ جنتُ الفردوس عطا کرے۔آمین۔۔۔





















0 تبصرے:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔

اردو ہے جس کا نام.
سُخن ورانِ کشتواڑ ..!

سُخن ورانِ کشتواڑ۔مرحومین ..!

سُخن ورانِ کشتواڑ۔مرحومین ..!

سُخن ورانِ کشتواڑ۔مرحومین ..!


اُردو کے اُفق ..!

اُردو کے اُفق ..!

اُردو کے اُفق ..!

اُردو کے اُفق ..!

اُردو کے اُفق ..!

اُردو کے اُفق ..!

اُردو کے اُفق ..!

..!

..!

.........................................!